لندن: نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی زہر خورانی کی وجہ سے ہوسکتی ہے، حسین نواز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی زہر خورانی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ زہرخورانی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ اس وقت میاں صاحب کا علاج اہم ہے۔ چاہتے ہیں علاج ایک چھت تلے ہو۔ لندن میں یہ سہولیات میسر نہیں۔ پوری قوم سے نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1196847407197241344?s=08

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اس وقت اہم نواز شریف کا علاج ہے۔ ڈاکٹرز نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔ نواز شریف کا علاج کہاں ہوگا، اس کو خفیہ رکھنے میں میڈیا مدد کرے۔

https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1196850832840548353?s=08

حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ کی بیماری کو سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔ کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق ٹوئٹ میں خدشے کا اظہار کیا تھا۔ صرف میں نے نہیں بلکہ کئی ماہرین نے زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ زہر خورانی کی تحقیقات ہونی چاہیے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں