تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
At least 106 protesters in 21 cities have been killed in #Iran, according to reports we have received. Verified video footage, eyewitness testimony & information gathered from activists outside Iran reveal a harrowing pattern of unlawful killings by Iranian security forces.
— Amnesty International (@amnesty) November 19, 2019
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، یہ ہلاکتیں ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ تعداد 200 سے زیادہ ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے