ڈی جی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم القائدہ ہند کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، اس دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت اسماعیل اور ولی محمد کے نام سے کی گئی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، چندہ اکٹھا کرنے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد ڈی جی خان میں حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔