ریاض: امریکا کے 3000 فوجی سعودی عرب پہنچ گئے، تعداد 13000 ہوگئی

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا کے تین ہزار فوجی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں اضافی فوج تعینات کی جائے گی۔

امریکا کے تین ہزار فوجی سعودی پہنچے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے گیارہ ہزار فوجی پہلے سے موجود ہیں لیکن سعودی میں تعینات اضافی امریکی فوج سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کی حفاظت کرے گی۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی مفادات پر حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ نئے امریکی فوجی ایران کے خطرات کا سامنا کریں گے۔ وہ اسرائیل سمیت خطے میں امریکی مفادات کی حفاظت کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں