برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچاس سالہ منموہن اور اکاون سالہ کنول جیت پر جرمنی میں سکھ اپوزیشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔
منموہن نے جنوری سن 2015 میں را کے لیے جاسوسی شروع کی تھی جبکہ ان کی اہلیہ کنول جیت نے جولائی سن 2017 سے یہ کام شروع کیا۔ جرمنی میں شہری جاسوسی سنگین جرم ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔