سی ٹی ڈی کی چنیوٹ میں بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے 2 دستی بم، بارودی سامان اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوئے، ساہیوال کا رہائشی خالد ضیا لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتا ہے، خالد ضیا بڑی کارروائی کے لیے یہاں آیا تھا۔

دہشت گرد کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں