کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں گذشتہ روز آنے والے سیلابی ریلے نے پاک ایران ٹرین سروس کو معطل کردیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک بہہ چکے ہیں، جس کے باعث کوئٹہ اور ایرانی شہر میرجاوا سے نکلنے والی ٹرینیں روک دی گئیں ہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بہہ جانے کے نتیجے میں پاک ایران مال بردار ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔
دوسری جانب ریلوے اہلکاروں نے دالبندین اور نوکنڈی میں ٹریک کی مرمت شروع کردیا ہے مگر وسائل اور مشینری کی کمی کے باعث مرمت کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مکمل بحالی میں مزید دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔