باجوڑ ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار ہلاک

خار (ڈیلی اردو) حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر خار پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور مبینہ طور پر ہیڈ کوارٹر خار میں داخلے کی کوشش کررہا تھا کہ حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں