اسلام آباد (ڈیلی اردو) قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کی ہے۔ پاکستان نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ ناروے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔