کنشاسا (ڈیلی اردو) افریقی ملک کانگو میں چھوٹا مسافر طیارہ شہری آبادی میں جاگرا جس کی وجہ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانگو میں ایک چھوٹا مسافر بردار جہاز ٹیک آف کرتے ہی زمیں بوس ہوگیا۔ جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر گوما میں پیش آیا۔ طیارہ کانگو کے شہر بینی کی جانب اڑان بھر رہا تھا لیکن ٹیک آف کرتے ہی زمین بوس ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گوما ایئرپورٹ کے قریب واقع آباد میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں انیس مسافر جبکہ دو عملے کے افراد تھے۔ واضح رہے کہ کانگو میں فضائی حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ حفاظتی اقدامات کا بہتر نہ ہونا ہے۔