افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں شیڈو گورنر سمیت 25 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 25 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالبان کے ضلعی گورنر مولوی عبدالغفار سمیت 25 طالبان ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے جبکہ جنگجوؤں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں