کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوسٹل ہائی وے پر نیوی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر سڑک حادثے میں پاکستان بحریہ کے اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ بس میں سوار تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے، حادثے کے شکار افراد کراچی جارہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے مطابق حادثے کا شکار بس اورماڑہ سے کراچی جارہی تھی کہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 9 مسافر جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل بلوچ کے مطابق بس میں سوار تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے جو چھٹیاں ملنے کے بعد گوادر کے علاقے اورماڑہ میں قائم بحریہ کے اڈے سے کراچی جارہے تھے۔
#Gawadar, At least #eight Pakistan Navy personnel were martyred & #thirty others injured, when their #Bus fell into a ditch at Buzi top #Makuran coastal highway, #AC Bela said officials of #NavelBase Orhmara were their way to home for vacation, when their #Bus met the accident, pic.twitter.com/j0oez2xlxt
— ???????? (@Info_Balochistn) November 26, 2019
اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی پاکستان کوسٹ گارڈز، لیویز اور نیوی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اورماڑہ نیول بیس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔