کراچی (ڈیلی اردو) ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کی بڑی کارروائی، دہشت گردی کیلئے 6 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے کاونٹر ٹیرارزم ونگ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب کارروائی کے دوران عمرا خان نامی ملزم کو گرفتار کیا، ایف آئی اے سی ٹی ڈبیلو کے مطابق گرفتارملزم دہشت گردی کی فنانسنگ میں ملوث تھا اور 10 اکاؤنٹس کے ذریعے 6 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
ملزم عمراخان نے کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے نام پر 6 بے نامی اکاونٹس کھلوائے، 3 اکاونٹس عمر انٹر پرائزز، عرفان ماربل فیکٹری اور عمرا خان کے نام سے آپریٹ کیے گئے۔ سن 2012 سے 2017 تک ان اکاونٹس کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی گئی، ملزم کو ایک خلیجی ریاست سے بھی ٹیرارزم فنانسنگ کے لیے رقوم ملتی تھیں، گرفتار ملزم کو آج (منگل) ملزم کو اینٹی ٹیرارزم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔