ضمنی انتخابات: خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب ہوگئے

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سینیٹ انتخاب کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جس میں تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کیے جب کہ 135 ووٹ درست قرار، 4 مسترد اور مجموعی طور پر 139 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ نشست پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی اور خانزادہ خان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔

اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 96، متحدہ مجلس عمل کے 18 اور اے این پی کے 12 ممبران ہیں اور اسی طرح ن لیگ کے 6، پی پی پی کے 5، آزاد 6، ق لیگ کا ایک ممبر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں