بماکو (ڈیلی اردو/ویب ڈیسک) مالی میں داعش اور القائدہ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 اعلیٰ افسروں سمیت 13 فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ مغربی افریقا کے ملک مالی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کےدوران پیش آیا۔ حادثے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے فوجی 25 نومبر کو آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے، افریقی ممالک میں ہمارے فوجی انتہا پسندوں کیخلاف آپریشن کے دوران حصہ لے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کرتا ہوں اس واقعے پر بہت زیادہ افسوس ہے۔
فرانسیی صدر عمانوایل ماکروں کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں فوج کے 6 اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں۔ ٹکرانے والے دو ہیلی کاپٹروں میں Tigre اور Cougar شامل ہیں۔ جو افریقی فوج کو فضائی طور پر سہولت فراہم کر رہے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی میں 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران فرانسیسی فوج کو سب سے بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ فرانس افریقی ممالک میں داعش اور القاعدہ کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔
یاد رہے کہ افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج کے 4 ہزار 500 کے قریب فوجی موجود ہیں جو دہشتگردی کیخلاف آپریشن اور مالی کے فوجیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔