مقبوضہ کشمیر: 2 ہزار سے زائد خواتین شہید اور 11 ہزار کی عصمت دری کی گئی، رپورٹ

سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازع کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے 30 سالوں میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں، 11 ہزار 175 خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 22 ہزار 910 خواتین کو بیوہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین مسلسل بھارتی جیلوں میں نظر بند ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں