مقبوضہ کشمیر: دو دھماکوں میں 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر دو دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق پہلا دھماکا مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بودسگام میں ہوا، جہاں دیہاتیوں کے اُن کے گھروں میں آباد کاری کی سرکاری مہم جاری تھی۔ دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

دوسرا دھماکا حضرت بل کے علاقے میں کشمیر یونیورسٹی کے نزدیک ایک مارکیٹ میں ہوا، دستی بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی خبر ملتے ہی بھارتی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں