عراق: بغداد میں 3 دھماکے، 6 افراد شہید، 15 زخمی

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگر تین دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

الجزیرہ کے خاتون صحافی اروا کے مطابق بغداد میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ دھماکوں کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک 6 افراد شہید اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں