ڈیرہ اسماعیل خان: کوٹلی امام حسین کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پے بجلیاں۔ اپنوں کی ملی بھگت سے کوٹلی امام حسین کی اراضی پر مبینہ طور پرغیر متعلقہ افراد کی جانب سے اڈے کی تعمیرات کا انکشاف، ذرائع کے مطابق کوٹلی امام حسین کی اراضی پر مبینہ طور پر اڈے کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر اہل تشیع میں سخت تشویش کی لہردوڑ گئی ، اہل تشیع اکابرین کی جانب سے تعمیراتی کام کیخلاف انتظامیہ کو درخواست دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی امام حسین کی اراضی پر مبینہ طور پر ایک اڈے کی تعمیر کا کام جاری ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طورپر ایک قبضہ گروپ کی جانب سے مذکورہ جگہ پر مزدہ لوڑز کا اڈا قائم کیا جارہا ہے۔

جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جگہ پر صرف ایک چھپر قائم کیا جا رہا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ کوٹلی امام حسین کی اراضی جوکہ پہلے ہی قبضہ گروپ کی نظر ہو چکی ہے پر ایک بار پھر انتی وسیع جگہ پر اڈا قائم کرنے سے پہلے اہل تشیع اکابرین کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق اس تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر صرف ایک تشیع کو آگے کیا گیا ہے۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذکورہ جگہ پر متنازعہ تعمیرات پر فی الفور تعمیرات نہ روکی گئی تو اہل تشیع میں پائی جانیوالی تشویش کے باعث شہر کے حالات پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اہل تشیع اکابرین نے میڈیا کو بتایا کہ اگر فی الفور تعمیرات کا کام نہ روکا گیا تو تعمیرات کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جاسکتے ہیں، جوکہ بعدازاں پرتشدد صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں