مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر رانا تنویر حسین متفقہ طور پر پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نئے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری قومی اسمبلی سہیل لودھی کی زیر صدارت ہوا، جس میں نئے چیئرمین (پی اے سی) کا انتخاب عمل میں آیا، سردار نصراللہ دریشک نے رانا تنویر کا نام تجویز کیا۔بعد ازاں سینیٹر مشاہد حسین سید اور راجہ پرویز اشرف نے اس کی تائید کی۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین نے کہنا ہے کہ (پی اے سی) میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ، اس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ پی اے سی کی ذیلی کمیٹیوں نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا، اس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے چند ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا، گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں