اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن طلب کرنے پر جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع اور جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔
نوٹی فکیشن پڑھ کر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس نوٹی فکیشن میں بھی نہیں لکھا کہ توسیع کس نے دی، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹی فکیشن سے پہلے سمری تیارکی جاتی ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے توسیع کردی تو یہ قانونی مثال بن جائے گی۔