احتساب عدالت: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور (ڈیلی اردو) احتساب عدالت لاہور میں نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کو بارہ دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کے مطابق اس کیس میں دس افراد بطور گواہ شامل ہیں جبکہ نو گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ کیس میں ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کرتے ہوئے فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

نیب وکیل کے مطابق احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے۔ احتساب عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ بارہ دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں