وہاڑی: میلسی میں دو معصوم بچیاں اغوا کے بعد قتل

وہاڑی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں دو معصوم بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا ہے، جہاں گذشتہ روز اغوا ہونے والی دو بچیوں کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق سات سالہ ثانیہ اور چھ سالہ فوزیہ کو گذشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، دونوں معصوم بچیوں کی لاشیں آج تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں سے برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی جیو فینسگ شروع کردی۔

دوسری جانب اب تک نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب حکومت متاثرہ لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کرے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں