یمن: ‏حوثی ملیشیا نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا

صنعا (ڈیلی اردو) حوثی ملیشیا نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریح نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی ہیلی کاپٹر کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

https://twitter.com/MasirahTV/status/1200308335934889985?s=08

یحیی ساریح نے مزید کہا کہ سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر حوثی باغیوں کے ٹھکانے کی جاسوسی کر رہا تھا، حوثی جنگجوؤں نے اپنے دفاع میں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے بارہا رابطے کی کوشش کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ایک برس کے دوران یمن میں تباہ ہونے والا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں