اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے اہم رکن اور سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ حامد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
حامد خان پر جھوٹے بیانات کےذریعےپارٹی کو بد نام کرنے کا الزام عائد کیا گیا، انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامد خان نے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں من گھڑت بیانات دئیے اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کو ٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔