اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طلباء تنظیموں کی بحالی کیلئے جامع ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جس کے لئے بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کے بہترین تجربات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
We will establish a comprehensive & enforceable code of conduct, learning from the best practices in internationally renowned universities, so that we can restore & enable student unions to play their part in positively grooming our youth as future leaders of the country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019
وزیراعظم نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یونیز مستقبل کی قیادت اور طلباء کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کے بہترین تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ایک ایسا ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے تا کہ ہم طلباء تنظیموں کو بحال کر سکیں اور وہ ملک کی مستقبل کی قیادت کے طور پر ہمارے نوجوانوں کو مثبت انداز میں نکھار سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے رہنمائوں کو تیار کرتی ہیں اور طلباء تنظیمیں اس تیاری کے عمل کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں یونیورسٹی طلباء تنظیمیں پرتشدد میدان جنگ بن گئیں جس نے یونیورسٹیوں میں فکری ماحول کو تباہ کر دیا