واشنگٹن (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، ہزاروں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی امریکا کے کچھ حصوں میں 20 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ پندہ ریاستوں میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، برفانی طوفان کی وجہ سے 800 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ہزاروں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
نیویارک میں سکول بند کردیئے گئے، ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔ میری لینڈ میں پچیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔