اسلام آباد (ڈیلی اردو) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا ہے۔
ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
معاشی آؤٹ لک کی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کےایجنڈا پر گامزن رہے گی۔
After 5 years of pml n govt on june 20, 2018 moody's downgraded Pak outlook from stable to negative. This was 2 months BEFORE PTI formed govt. After 15 months of PTI govt moody's upgrades Pak from negative to stable. Now you decide who destroyed Pak economy & who is rebuilding it
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 2, 2019
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے 5 سالہ اقتدار میں موڈیز نے پاکستانی معیشت پر منفی کا لیبل لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی 15 ماہ کی حکومت کے بعد موڈیز نے ملکی معیشت کو مستحکم قرار دیا، عوام خود فیصلہ کرے معیشت کس نے تباہ کی اور کون تعمیر کررہا ہے۔