پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد فیز تھری چوک سے 3 افغان باشندے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ ہونے والے افغان باشندوں کی عمریں 25 سال بتائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تہکال پایاں کے رہائشی افغان باشندے بشیر آغا نے ایس ایچ او تھانہ تہکال کو درخواست دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ضیاء الحق اور دو بھتیجے مسعود اور ننگیال جمعہ کے روز نماز ظہر کے بعد موٹر سائیکل پر کہیں چلے گئے۔ رات دیر تک جب تینوں گھر واپس نہیں لوٹے، تو ان کے موبائل فون نمبرز پر رابطہ کیا گیا تاہم تینوں کے نمبر بند پائے گئے۔
انہوں نے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کے ہاںبھی تلاش کیا تاہم تینوں کے بارے میں کسی کو بھی معلوم نہیں اس سلسلے میں پولیس لاپتہ نوجوانوں کے بارے ان کی مدد کریں۔