غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عائد ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ روز الکرامہ گذرگاہ سے 8 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ 7501 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ روز 3431 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی جبکہ 4070 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔ اس دوران فلسطینی پولیس نے 128 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے متعدد مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔
فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔