ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے سمیع آباد کے علاقہ میں زیر تعمیر پلازہ سے تین دستی بم، پرائما کارڈ، خالی ڈرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں سمیع آباد کے علاقہ میں کارروائی کے دوران زیر تعمیر پلاٹ سے 3 عدد دستی بم، پرائما کارڈ، خالی ڈرم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔
بم ڈسپوزل سکوڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے برآمد شدہ دستی بم ناکارہ بنا دئیے۔