شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک، اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذرائع سے اطلاع ملی کہ دہشت گرد حنیف اللہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع ممتن خیل میں موجود ہے جس پر سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ ٹھکانہ پر آپریشن کیا۔ دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شاہ روخ خان ولد محمد عنایت ساکن جہلم پنجاب شہید جبکہ سپاہی بلال مشتاق، سپاہی محمد رمضان، سپاہی محمد کامران زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد حنیف اللہ مارا گیا۔

شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اختر محمد گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں