اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ جنسی زیادتی کے شکار بچوں کے انٹرویوز دکھانے جیسے پروگراموں کے حوالے سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
تفصیلات کے مطابق (آج) بدھ کو ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل کے اینکر نے لوگوں کے سامنے جنسی زیادتی کے شکار بچوں کے انٹرویو کئے اور انہیں ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور اس چیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا کہ اس کے نفسیاتی اور سماجی اثرات کیا ہوں گے اور ان پھول جیسے بچوں کا مضحکہ اڑایا جائے گا۔
I had communicated this to Chairman PEMRA, despite that it was re-telecast today. There must be laws against this, and why are they not implemented? This cannot happen anywhere in the world. It hurts deeply. https://t.co/9ekTcPTRkh
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 4, 2019
صدر مملکت نے کہا کہ اس معاملے سے انہوں نے چیئرمین پیمرا کو بھی آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود یہ پروگرام دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہوگیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے حوالے سے قوانین ہوں گے لیکن ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں اس طرح نہیں ہوتا، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔
دوسری جانب پیمرا نے سما نیوز کو نوٹس جاری کردیا
— Report PEMRA (@reportpemra) December 4, 2019