شام: ادلب میں اتحادی افواج کا ڈرون حملہ، تحریر الشام کا کمانڈر ابو احمد المہاجر مارا گیا

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے صوبہ ادلب میں امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم حیات تحریر الشام (نصرۃ فرنٹ) کا کمانڈر ابو احمد المہاجر مارا گیا ہے۔

شامی سرکاری ’شام ایف ایم ریڈیو‘ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی ادلب صوبے کے شہر عتیمہ میں امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم حیات تحریر الشام کا کمانڈر ابو احمد المہاجر مارا گیا۔

المہاجر نے عصب الحمرا نامی دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کو تربیت بھی دی تھی۔ اس سے پہلے ہفتہ کو شامی فوج نے ادلب میں حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے حملے کو غیر فعال کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں