14

گجرات میں فائرنگ سے پروفیسر ظفر اقبال زخمی

گجرات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر طفر اقبال زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے کے قریب گجرات شہر میں پیش آیا۔

گجرات پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ جمعرات کی صبح موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج کے پروفیسر ظفر اقبال پر فائرنگ کی۔

ڈی پی او گجرات ناصر سیال نے بتایا کہ ڈگری کالج پھالیہ کے پروفیسر طفر اقبال کو کالج آتے ہوئے کالج کے طالبعلم نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم حنظلہ کالج کا طالب علم اور فائرنگ میں ملوث ہے۔ ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروفیسر ظفر اقبال کو ٹانگ پر ایک گولی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ظفر اقبال کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آپریشن کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں