نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
بھارتی شہر حیدر آباد میں لیڈی ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ملزمان کو لاش ملنے کی جگہ پر تفتیش کے لیے لے کر گئی جہاں انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر چاروں ملزمان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
لیڈی ڈاکٹر کو اٹھائیس نومبر کو اسکوٹی خراب ہونے پر مدد کے بہانے 4 افراد نے ویرانے میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہیں پر بس نہیں ان کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگا دی تھی، واقعے کے خلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے جس پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔