اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو نیب نے نائب صدر مسلم لیگ نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کو دی جانیوالی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردے کرمریم نواز کی ضمانت منسوخ کردے۔
قومی احتساب بیورو نے اپنی درخواست میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف فیصلہ دیا۔قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 31 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کی تھی جس کے بعد یکم نومبر کو کیس کی تاریخ میں 4 نومبر تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔ جس میں قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا تھا۔
جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہو گئی۔ مریم نواز نے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم اب نیب نے رہنما مسلم لیگ ن کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔