نئی دہلی (ڈیلی اردو/آئی این پی) بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے شیوم کمار کو بھگوان کا درجہ دے کر اس کی پوجا شروع کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوم کمار کے پیدائش کے وقت بال کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے، بچے کو جب گھر لایا گیا تو پڑوسی نے اسے دیکھ کر اسے ہنومان بھگوان قرار دیا۔
والدہ کے مطابق شیوم کی کمر پر بال ہیں جس کی وجہ سے اسے لوگ بھگوان قرار دیتے اور ہمارے گھر نذرانے لے کر آتے ہیں۔تیس سالہ رینا کا کہنا تھا کہ لوگوں کا عقیدت کے ساتھ آنا مجھے اور اہل خانہ کو بالکل پسند نہیں، اس لیے اب ہم شیووم کو چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی تنگ نہ کرے۔
بچے کے ڈاکٹرز اور والدین نے کمر پر اگنے والے بال کاٹنے سے انکار کیا تو ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے پنڈت نے لوگوں کو خوش خبری سناتے ہوئے شیووم کی عبادت کا مشورہ دیا۔
ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بچے کی کمر پر نکلے ہوئے بال ختم ہوجائیں گے البتہ اگر ابھی انہیں کاٹا گیا تو صحت کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رینا کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو روک روک کر تنگ آگئے مگر کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہے، وہ یہاں منتیں مانگنے کے لیے صبح سے ہی جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں سے تنگ آکر اپنے بچے کو چھپا دیا اور وہ اب گھر پر بھی نہیں رہتا۔