واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ نے یمن میں حوثی دہشت گردوں کو اسلحہ سپلائی کرنے اور دہشت گردی کے دیگر جرائم میں ملوث ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کا دعویٰ ہے کہ شہلائی تہران اور صنعا میں آتا جاتا ہے۔ وہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکا کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عہدیدار شہلائی کے بارے میں معلومات دینے یا خطے اور یمن میں ایرانی مالیاتی نظام میں خلل پیدا کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔