نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکا نے بحر عرب میں ضبط کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں
تفصیلات کے مطانق امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائلوں کے اجزاء کی اس کھیپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس کو امریکی بحریہ نے یمن میں حوثی ملیشیا تک پہنچنے سے پہلے بحیرہ عرب میں قبضے میں لے لیا تھا۔
On Nov. 25, a U.S. warship interdicted a large cache of Iranian weapons and missile parts off the coast of Yemen. This is more proof of Iran’s efforts to inflame conflicts in the Mideast, and evidence of Iran’s repeated violations of the @UN arms embargo. pic.twitter.com/TKjxrqQpg5
— Department of State (@StateDept) December 5, 2019
مذکورہ ذمے داران نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن کے لیے بھیجے جانے والے جدید میزائل اجزاءکی اتنی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔
یہ کھیپ بدھ کو رات گئے ہونے والی ایک کارروائی میں ایک چھوٹی کشتی کے اندر سے برآمد کی گئی۔
ذمے داران نے مزید بتایا کہ کشتی کے عملے کو یمنی ساحلی پولیس کے مراکز منتقل کر دیا گیا اور میزائلوں کے اجزاءاس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔