واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست فلوریڈا میں فوجی اڈے پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریاست فلوریڈا کے پینساکولا نیول بیس پر ہوئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق حملہ آور مارا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فلوریڈا کی نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
حملہ آور کی شناخت غیرملکی طالب علم محمد سعید شمرانی کے نام سے کی گئی ہے، جو ایئر اسٹیشن پر طیارہ اڑانے کی تربیت لے رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی نیول بیس ہاربر پر فائرنگ کا پیش آیا ہے جہاں امریکی نیوی اہلکار نے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا اس واقعہ کے دوران بھارتی ایئر چیف محفوظ رہے تھے۔
آج فلوریڈا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے دوران جہاں دو افراد ہلاک ہوئے وہاں 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد بیس کو بند کر دیا گیا۔