امریکی ریاست فلوریڈا میں سونا لوٹنے کی کوشش ناکام، 2 ڈاکوں سمیت 4 افراد ہلاک

فلوریڈا (ڈیلی اردو) امریکی ریاست فلوریڈا میں سونا لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک۔

میامی میں کورل گیبلس کے علاقے میں دو مشتبہ افراد نے جیولری دکان سے سونا لوٹا اور یو پی ایس ٹرک کو اغوا کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے ٹرک کو روک لیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے سونا لوٹنے والے دو مشتبہ افراد یو پی ایس ٹرک کا ڈرائیور اور ایک راہگیر بھی ہلاک ہوگیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں