فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری غیرآئینی ہے: اٹلی

روم (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) اٹلی کی حکومت نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیاں غیر آئینی ہیں جو خطے میں امن مساعی کو آگے بڑھانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اطالوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دائمی اور دیر پا امن کا راستہ فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل دو ریاستی حل سے ہوکر گذرتا ہے۔

قبل ازیں اطالوی وزیر خارجہ لویگی ڈی مایو نے دارالحکومت روم کے فارنسینا ہائوس میں فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹلی فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعمل درآمد اور عالمی قوانین اور یو این قرار دادوں کی روشنی میں اس مسئلے کے حل پر زور دیتا رہے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں