تہران (ڈیلی اردو) ایران کے مغربی صوبہ کردستان میں ایک شادی کی تقریب میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر جنرل حسین نے بتایا کہ ایران کے صوبہ کردستان کے سقز شہر میں کل رات یہ دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں شادی کی تقریب میں شریک 11 مہمان جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 5 عورتیں بھی شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی اور آگ پر فورا قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔