پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سوہائی سیٹیلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ایک انتہائی اہم تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وہی لانچنگ اسٹیشن ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ شمالی کوریا حکومت اسے بند کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔
North Korea claims to have carried out a "very important" test at rocket launch site https://t.co/i70nLSnQMz
— The Washington Post (@washingtonpost) December 8, 2019
شمالی کوریا حکومت نے اس تجربے کا کامیاب قرار دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس قسم کا ٹیسٹ تھا۔
ماہرین کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے اس مرتبہ میزائل کے بجائے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے تجربات کی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔