اسلام آباد (ڈیلی اردو) ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے براستہ دبئی پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا۔
Touchdown Islamabad ????@OfficialSLC arrived this morning for the #PAKvSL Test series.
The action starts in two days, get your tickets now. See you at Rawalpindi Cricket Stadium. pic.twitter.com/FKlr7nm6vb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2019
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہیں سکیورٹی اور پروٹوکول سربراہان مملکت کے مساوی دیا جارہا ہے۔
Arrival of Sri Lanka team at Islamabad.
Warm welcome to the visitors to the federal capital.#PAKvSL action to being on Wednesday. Get your match tickets now! ???? pic.twitter.com/8e6OqMPhpm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2019
سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ کراچی میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھی، ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی وہیں سے ہورہی ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔