عراق: صوبے صلاح الدین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کے11 ٹھکانے تباہ

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 11 خفیہ ٹھکانے اور 3 سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراق کی فوج، فیڈرل پولیس اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کارروائی میں جو ارادة النصر کے نام سے جاری ہیں داعش کے 11 خفیہ ٹھکانوں اور 3 سرنگوں کو تباہ کردیا گیا۔

عراقی فورسز نے 17 نومبر 2017 کو ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا اور اس شہر کی آزادی کے ساتھ ہی عراق میں عملی طور پر داعش کی چند علاقوں میں حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں