افغانستان: کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

کابل (ڈیلی اردو) کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا، قومی ایئرلائن طیارے کو کابل ائرپورٹ سے واپس پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ذرائع کے مطابق، افغانستان میں کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا، کابل سے اسلام آباد کی پرواز میں 162 مسافر سوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افغان حکام جہاز سے لوگوں کو اترنے بھی نہیں دے رہے جبکہ پی آئی اے کے اے 320 طیارے کو اڑان بھرنے نہیں دی جا رہی۔

پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں