میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے پانچ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے بویا میں کارروائی کی جہاں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشت گردوں گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز خفیہ اداروں کی اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے دستی بم، خودکش جیکٹیں اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے دیگر آلات اور اسلحہ شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔