کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کوئٹہ کے نواحی علاقے سپین کاریز کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت کے چار جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہرگ سے ہنہ اوڑک آنے والی تبلیغی جماعت کی ٹریکٹر ٹرالی زرغون پہاڑ کے قریب کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار تبلیغی، گل نصیب، تاج علی، سیدال خان اور منائل خان جاںبحق ہوگئے جبکہ چار تبلیغی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
#Four members of #Tableghi_Jamait died while four others were injured, when their #tractor trolly fell down into ditch near Spin Kariz area of district #Quetta #Balochistan
— ???????? (@Info_Balochistn) December 9, 2019
جاں بحق والے افراد کا تعلق ضلع وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔